مچنی سے 23 مشتبہ دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مچنی سے 23 مشتبہ دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
مچنی سے 23 مشتبہ دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)نے مچنی میں کارروائی کرتے ہوئے 23 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پشاور کے علاقے مچنی میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 23 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران مشتبہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جس میں 5 دستی بم، 170 ایس ایم جیز ، 4947 راو¿نڈز، 303 رائفلز، 9چائنہ رائفلز، 11 رپیٹراور 161 پستول شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشگردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

پشاور -