نواز شریف احتساب سے فرار کا راستہ ڈھونڈرہے ہیں ، سپریم کورٹ پر پریشر ڈالا جا رہا :اعتزاز احسن

نواز شریف احتساب سے فرار کا راستہ ڈھونڈرہے ہیں ، سپریم کورٹ پر پریشر ڈالا جا ...
نواز شریف احتساب سے فرار کا راستہ ڈھونڈرہے ہیں ، سپریم کورٹ پر پریشر ڈالا جا رہا :اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کااحتساب سے فرار کا راستہ ڈھونڈنے کا ارادہ نظر آرہا ہے،آج اشتہارات کے زریعے سپریم کورٹ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

کوک سٹوڈیو سے پاکستان میں تہلکہ برپا کرنے والی مومنہ مستحسن دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جنہیں جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف اعتزاز احسن کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا،پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن نے کھڑے ہو کر ایوان میں احتجاج ریکارڑ کروایا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر بنائے جانے والے اشتہارات سرکاری املاک کا ناجائز استعمال ہے، ناجائز اصراف خزانے کے متعلق احتجاج کرتے ہیں۔نواز شریف نے صحیح کہا تھا کہ کوئی ناجائز دولت اپنے نام نہیں رکھتا،اپوزیشن کی جانب سے بنائے گئے بل میں نواز شریف کا نام ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیںامید ہے جو معیار یوسف رضا گیلانی کا تھا وہی نواز شریف کے لئے خلاف بھی رکھا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -