پنجاب سروس ٹربیونل نے سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کو ضلعی ڈائریکٹر کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا

پنجاب سروس ٹربیونل نے سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کو ضلعی ڈائریکٹر کے ...
پنجاب سروس ٹربیونل نے سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کو ضلعی ڈائریکٹر کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کو ضلعی ڈائریکٹر کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیاہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 15روز میں عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار سلیم شہزاد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے غیر قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کا تبادلہ دوسرے ضلع میں کردیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ پنجاب سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 30کے تحت گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کے تبادلوں کا اختیار متعلقہ ادارے کے ڈائریکٹرز کے پاس ہے ،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکرٹری لائیوسٹاک کی جانب سے ڈائریکٹر کے اختیارات استعمال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس پرعدالت نے فریقین کے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کو ضلعی ڈائریکٹر ز کے اختیارات استعمال کرنے سے روکتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو 15روز میںعدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -