’میں کمپیوٹر ماہر تھا اور لڑکیاں دیکھتے ہی راستہ بدل لیتی تھیں لیکن جس دن سے یہ ایک کام کیا لڑکیوں سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوگیا‘ نوجوان نے ایسا راز بتادیا کہ مَردوں کی بڑی مشکل حل کردی

’میں کمپیوٹر ماہر تھا اور لڑکیاں دیکھتے ہی راستہ بدل لیتی تھیں لیکن جس دن سے ...
’میں کمپیوٹر ماہر تھا اور لڑکیاں دیکھتے ہی راستہ بدل لیتی تھیں لیکن جس دن سے یہ ایک کام کیا لڑکیوں سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوگیا‘ نوجوان نے ایسا راز بتادیا کہ مَردوں کی بڑی مشکل حل کردی

  

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) دبلے پتلے جسم کے مالک نوعمر لڑکے اکثر احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں لیکن آن لائن گیمز سے شہرت پانے والے مشہور سٹار ڈاﺅگ مارٹن نے اپنی شاندار کامیابی کا انکشاف کرتے ہوئے مایوس نوجوانوں کو امید کی نئی کرن دکھا دی ہے۔

آئی فون 7 بالکل مفت میں حاصل کرنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

اخبار ڈیلی سٹا ر کی رپورٹ کے مطابق ڈاﺅگ نہ صرف آن لائن گیمز کے چیمپیئن ہیں بلکہ ان کا تنومند جسم بھی نوجوانوں کے لئے ایک قابل رشک مثال ہے۔ ڈاﺅگ نے حال ہی میں یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا کہ چند سال قبل تک وہ بھی ایک انتہائی کمزور اور شرمیلے لڑکے تھے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ اس قدر احساس کمتری میں مبتلا تھے کہ سکول جانا بھی چھوڑ دیا۔ پھر انہوں نے وقت گزاری کے لئے آن لائن گیمز کھیلنا شروع کردیں اور وہ اس نئے مشغلے میں بہت کامیاب ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنی صحت پر خاص توجہ دینا شروع کر دی اور اس کے لئے ورزش اور اچھی خوراک کو معمول بنا لیا اور یوں بالآخر ایک ہینڈسم جسم کے مالک بھی بن گئے۔اب یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے۔ ڈاﺅگ کی کامیابیوں کی انتہا مشہور یوٹیوب سٹار یانت گارشیا سے ان کی دوستی کی صورت میں سامنے آئی۔

یانت اپنی دلکشی اور گلیمرس ویڈیوز کی وجہ سے یوٹیوب پر 24لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔ ان دونوں کی تصاویر ان کے فالوورز میں ہمہ وقت ہلچل مچائے رکھتے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ کی دنیا کا خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑا قرار دیا جاتا ہے۔ ڈاﺅگ کی کامیابی کے سفر کی تفصیلات نے ان کے فالوورز کو حیران کردیا ہے اور ہزاروں لوگ ان کی ثابت قدمی اور محنت کو اپنے لئے مثال دے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -