عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات، پانامااور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا

عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات، پانامااور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا
عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات، پانامااور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس اور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر بابر اعوان نے پاناما لیکس اور سکیورٹی لیکس پر قانونی اور آئینی بریفنگ دی اور کہا کہ شریف فیملی کا اعتراف جرم ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر شریف فیملی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں عدالتوں پر اعتماد ہی نہیں دلی احترام بھی کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -