عمران خان اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں : مشاہد اللہ خان

عمران خان اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں : مشاہد اللہ خان
عمران خان اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں : مشاہد اللہ خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کی کال کو مسترد کردیا ، عمران خان اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پنڈی والے نے دعویٰ کیا کہ لال حویلی میں عوام کا سمندر ہوگا لیکن نہ تو سمندر آیا اور نہ ہی انقلاب آیا ۔ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کی گاڑی سے نہ صرف اسلحہ ملا بلکہ آنسو گیس کے شیل بھی بر آمد ہوئے تھے اگر ان کے پاس لائسنس ہے تو اسلحہ واپس کیوں نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو جمہوری پارٹی کہنے والے ایک تقریر بھی برداشت نہ کرسکے پاناما لیکس میں چوہدری نثار کا نہیں رحمان ملک کا نام ہے۔

مزید :

قومی -