سانحہ گڈانی ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے :رانا تنویر حسین

سانحہ گڈانی ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تحقیقات ...
سانحہ گڈانی ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے :رانا تنویر حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے گڈانی واقعہ کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا حسین کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں ، جس کا پہلا اجلاس مہران بیس کراچی میں ہوا،تحقیقاتی کمیٹی کو سانحہ گڈانی کے حوالے سے بریفینگ دی گئی ،کمیٹی نے جائے وقوعہ کابھی دورہ کیا،کمیٹی سربراہ رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ذمہ داران کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے گی اور مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ، کمیٹی اپنی رپورٹ 15دنوں میں پیش کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گڈانی میں بحری جہاز میں آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کراچی شپ یارڈ اور گڈانی کا دورہ بھی کیا ۔کمیٹی میں سیکرٹری کیبنیٹ ، سیکرٹری دفاعی پیداوار، سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈیفنس ، ایم ڈی کراچی شپ یارڈ اور انجینئر ورکس شامل ہیں ۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں مہران بیس کراچی میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ، رانا تنویر حسین نے اجلاس کی صدارت کی ، کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ واقعہ کی اصل وجوہات کا پتہ لگا کر واقعہ کی تحقیقات کرے گی ۔ کمیٹی گڈانی کا دورہ بھی کیا جہاں واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد جانوں کا ضیاع ہوا ۔ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے گی اور مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 15دنوں میں پیش کرے گی ۔

مزید :

قومی -