تحقیقات کیلئے پارلیمان کو محور بنائیں ،پاناما لیکس پر اپوزیشن کا بل منظور کیا جائے: شیری رحمان

تحقیقات کیلئے پارلیمان کو محور بنائیں ،پاناما لیکس پر اپوزیشن کا بل منظور ...
تحقیقات کیلئے پارلیمان کو محور بنائیں ،پاناما لیکس پر اپوزیشن کا بل منظور کیا جائے: شیری رحمان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاناما تحقیقات کیلئے پارلیمان کو محور بنایا جائے پیپلز پارٹی کے ٹی او آرز پر دیگر جماعتوں کو متفق ہونا چاہیے اور پاناما لیکس پر اپوزیشن کا بل منظور کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیری رحمان کا حکومت سے سوالات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کچھ سرحدوں پر ہو رہا ہے اس کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے جبکہ ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں ہے۔ملک کا کوئی وزیر خارجہ کیوں نہیں ہے؟ سیاسی اشتہارات چل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا کیوں نہیں ہے؟ بتایا جائے حکومت کے بیانات میں تضاد کیوں ہے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔ ہمارے 4 مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر آئیں گے۔

مزید :

قومی -