سپریم کورٹ کی کارروائی سے حکومت پریشان، ابرارالحق، عمران خان اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے: شرمیلا فاروقی

سپریم کورٹ کی کارروائی سے حکومت پریشان، ابرارالحق، عمران خان اپنی کسی بات پر ...
سپریم کورٹ کی کارروائی سے حکومت پریشان، ابرارالحق، عمران خان اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے: شرمیلا فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماابرارالحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی کارروائی سے حکومت پریشان ہے ۔ پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کافی عرصے سے پیپلزپارٹی پر تنقیدکرتے رہے ہیں لیکن وہ اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے۔
نجی ٹی وی اب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے تقریر نہیں کرتے ان پر بزدلی کا الزام نہیں لگایا جا سکتا، ہمارا اسلام آباد میں جلسہ کامیاب رہا ہے۔
پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ آتے ہی نہیں بلاول بھٹو کا پاناما بل پر موقف بالکل واضح ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -