شیخ رشید نے خرم نوازگنڈا پور اور نعیم الحق کے درمیان صلح کروا دی

شیخ رشید نے خرم نوازگنڈا پور اور نعیم الحق کے درمیان صلح کروا دی
شیخ رشید نے خرم نوازگنڈا پور اور نعیم الحق کے درمیان صلح کروا دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے درمیان صلح ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان صلح کروانے کیلئے شیخ رشید نے اہم کردار ادا کیا جس کے بعد دونوں رہنماﺅں نے گلے شکوے بھلا کر ناراضگی دور کر لی ہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ دونوں میرے بھائی ہیں اور دونوں ہی سمجھدار سیاستدا ن ہیں ،ناراضگی ہو گئی تھی یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن اب دونوں میں صلح ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد نعیم الحق نے اپنے بیا ن میں کہا تھا کہ انہوں نے خرم نواز گنڈا پور کو پہنچانا نہیں اور انہوں نے کوئی گالم گلوچ نہیں کی ۔

مزید :

اسلام آباد -