افغانستان ، سڑک کنارے پڑا بم پھٹنے سے باراتیوں کا قافلہ زد میں آ گیا ،خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

افغانستان ، سڑک کنارے پڑا بم پھٹنے سے باراتیوں کا قافلہ زد میں آ گیا ،خواتین ...
 افغانستان ، سڑک کنارے پڑا بم پھٹنے سے باراتیوں کا قافلہ زد میں آ گیا ،خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

  

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ فریاب میں سڑک کنارے بم دھماکے کی زد میں باراتیوں کا قافلہ آنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ فریاب کے کوسہ قلعہ نامی گاؤں میں سڑک کنارے بم دھماکے کی زد میں شادی کا قافلہ آگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،خوشیاں مناتے ہوئے اپنے گھر جانے والا شادی کا قافلہ پل بھر میں چیخوں اور سسکیوں میں بدل گیا، دھماکے کے فوری بعد قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والے تمام افراد شادی کے قافلے کے لوگ تھے جنہیں ہدف بنا کر نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم یہ تخریب کاری کا واقعہ ہے جب کہ اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز فریاب کے ملحقہ صوبے قندوز میں طالبان نے 2 امریکی اور 3 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد نیٹو نے شہری آبادی پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین،بزرگوں اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 2015 ء کے مقابلے میں رواں سال ہلاکتوں میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں خاص طور پر حکومت کی اتحادی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -