نوجوانوں کی قوت ہمارے ساتھ ہے، گھر گھر وطن پرستی کا پیغام پہنچائیں گے:مصطفی کمال

نوجوانوں کی قوت ہمارے ساتھ ہے، گھر گھر وطن پرستی کا پیغام پہنچائیں گے:مصطفی ...
نوجوانوں کی قوت ہمارے ساتھ ہے، گھر گھر وطن پرستی کا پیغام پہنچائیں گے:مصطفی کمال

  

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی بہت کم عرصے میں ملک کی بڑی جماعتوں میں شامل ہو گئی ہے، نوجوانوں کی قوت ہمارے ساتھ ہے، گھر گھر وطن پرستی کا پیغام پہنچائیں گے، مستقبل ہمارا ہے ۔

لطیف آباد میں استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہو ئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی صرف7ماہ کی جماعت ہے، جس نے ملک بھر میں اپنے یو نٹس قائم کردیئے ہیں، چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، کشمیر ،گلگت و بلتستان کے علاوہ بیرونِ ملک امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی پی ایس پی کی شاخیں قائم ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج حیدرآباد کے شہریوں نے ہمارا شاندار استقبال کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیںْ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، کراچی میں حال ہی میں ایک شاندار ورکرز کنونشن ہوا ہے اور اب جلد ہی حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کریں گے، جو حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہو گا، کارکنان تیاریاں شروع کردیں اور وطن پرستی کے پیغام سے عوام کو آگاہ کریں۔ اس موقع پر پی ایس پی رہنماؤں کے استقبال کے دوران آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

مزید :

حیدرآباد -