خود کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈرآج کٹہرے میں کھڑے ہیں ،شکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گئے :ڈاکٹر آصف کرمانی

خود کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈرآج کٹہرے میں ...
خود کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈرآج کٹہرے میں کھڑے ہیں ،شکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گئے :ڈاکٹر آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ،نواز شریف نے از خود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا،اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈران آج کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں ہے ، جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، انشااللہ نواز شریف سرخرو ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ شکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گیا ہے،اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈران آج کٹہرے میں کھڑے ہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے،نواز شریف نے از خود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -