عمران خان تکبر سے نیچے آئیں ،سیاسی لوگوں کا احترام کریں ،شکست مان لیں:مولا بخش چانڈیو

عمران خان تکبر سے نیچے آئیں ،سیاسی لوگوں کا احترام کریں ،شکست مان لیں:مولا ...
عمران خان تکبر سے نیچے آئیں ،سیاسی لوگوں کا احترام کریں ،شکست مان لیں:مولا بخش چانڈیو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان تکبر سے نیچے آئیں ،سیاسی لوگوں کا احترام کریں اورشکست مان لیں،وہ ہم سے بات چیت کریں ہم تیار ہیں۔

مودی اور نواز شریف میں ذاتی دوستی ہے،ڈان لیکس میں نواز شاہی فیملی ملوث ،صوبوں کو آپس میں لڑانا دشمن کا ایجنڈاہے:عمران خان

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حمایت ٹی او آرز پر تحریک انصاف کے ساتھ تھی،نفرتیں تحریک انصاف کی طرف سے بڑھائی گئیں،ہماری جانب سے نہیں۔پی ٹی آئی والے یہ سوچتے تھے کہ ان کی تحریک کامیاب ہو جائے گی اور وہ پارٹی سربراہ کو وزیر اعظم بنا دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ عدلیہ کوکام نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے کہا تھا اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو حکومت کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

مزید :

کراچی -