عمران خان نے افغان مونا لیزا کی ملک بدری کی مخالفت کردی

عمران خان نے افغان مونا لیزا کی ملک بدری کی مخالفت کردی
عمران خان نے افغان مونا لیزا کی ملک بدری کی مخالفت کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے افغان مونا لیزا کی ملک بدری کی مخالفت کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے حکومت خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے درخواست کی کہ افغان مونا لیزا شربت گلہ کو انسانی بنیادوں پر پاکستان سے ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سبز آنکھوں والی شربت گلہ کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں رہائش رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز عدالت عالیہ نے شربت گلہ کو 15 روز قید ، 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ اور پاکستان سے واپس افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -