تحریک انصاف سمیت کسی کو ملک میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے :دانیال عزیز

تحریک انصاف سمیت کسی کو ملک میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،پی ٹی ...
 تحریک انصاف سمیت کسی کو ملک میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے :دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک میں بدامنی پھیلانے، شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے اور قومی اداروں پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے گی،عمران خان تقریروں میں اپنے کارکنوں اور عوام کو تشدد اور اداروں پر حملہ آور ہونے کے لئے اکساتے رہے ،عمران کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان داراسلام آباد کے لاک ڈاؤن کے منصوبے کے دوران اپنی تقاریر میں کارکنوں اور حمایتیوں کو تشدد، انارکی اور اداروں پر حملہ آورہونے کے لیے اکساتے رہے، پی ٹی آئی ملک میں احتجاج اور افراتفری کی سیاست کر رہی ہے جسے قوم نے مسترد کر دیا ہے، تحریک انصاف کی مقبولیت میں بھی کمی آ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پر تشدد کاروائیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پش اپس میں ملکی سیاست کے لیے کچھ بھی نہیں اور نہ ہی وہ کچھ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیرون ملک کاروبار کے حوالے سے ایسے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتی ہے جن کی کوئی حقیقت ہی نہیں، عمران خان سمیت جہانگیر ترین اور علیم خان کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں اس لیے ان کا بھی تو احتساب ہونا چاہیے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دائیں بائیں موجود جہانگیر ترین اور علیم خان کئی کرپشن کیسز میں بھی ملوث ہیں، عمران خان تو میٹرو بس سروس پر تنقید کرتے ہیں جبکہ ان کی خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت ایسے ہی منصوبے کو لانچ کرنے کا سوچ رہی ہے، عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں۔

مزید :

قومی -