وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم اورنگزیب کا ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات کے انتقال پر اظہار افسوس ،وزیر مملکت کا یاور حیات کی بیوہ کو فون ،شوہر کے انتقال پر تعزیت

وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم اورنگزیب کا ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات کے ...
وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم اورنگزیب کا ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات کے انتقال پر اظہار افسوس ،وزیر مملکت کا یاور حیات کی بیوہ کو فون ،شوہر کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر اور ڈائریکٹر یاور حیات کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کے لئے مرحوم کی خدمات کو سنہری حروف میں یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یاور حیات نہ صرف ایک غیر معمولی پروفیشنل بلکہ ایک عمدہ انسان بھی تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔دوسری طرف وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی یاور حیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاور حیات کی موت سے ملک ایک عظیم اثاثہ اور تخلیقی ذہن سے محروم ہوگیا ہے، ڈرامہ کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ مریم اورنگزیب نے یاور حیات کی بیوہ کو فون بھی کیا اور ان کے شوہر کے انتقال پر تعزیت اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید :

اسلام آباد -