پیپلز پارٹی عوامی جماعت ،سندھ کے بعد پنجاب اور مرکز میں بھی تبدیلی لائیں گے :سید یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ،سندھ کے بعد پنجاب اور مرکز میں بھی تبدیلی لائیں گے ...
پیپلز پارٹی عوامی جماعت ،سندھ کے بعد پنجاب اور مرکز میں بھی تبدیلی لائیں گے :سید یوسف رضا گیلانی

  

میرپور ماتھیلو(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے ،جس نے ہمیشہ غریبوں کا خیال رکھا ہے ، ہمارے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کر کے غریبوں کی مددکی جبکہ ہماری پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے سندھ میں تبدیلی کے بعد اب پنجاب اور ملک میں تبدیلی لا نی ہے۔

ڈہرکی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا کوئی ورکر نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے ، پارٹی چھوڑ کر جانے والے ہمیشہ خسارے میں رہے ہیں اور انہوں نے پچھتایا ہے ، جو کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے زیادہ ملک کے لئے کسی نے قربانیاں نہیں دیں ، کارکن قربانیاں تو دیتے رہتے ہیں لیکن ہمارے لیڈروں اور ہماری قیادت نے بھی قربانیاں دی ہیں اور ہماری لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے سندھ میں تبدیلی کے بعد اب پنجاب اور ملک میں تبدیلی لا نی ہے۔

مزید :

قومی -