ایل جی نے 4K اور 5Kڈسپلے ماڈلز متعارف کرادیئے

ایل جی نے 4K اور 5Kڈسپلے ماڈلز متعارف کرادیئے
 ایل جی نے 4K اور 5Kڈسپلے ماڈلز متعارف کرادیئے

  

لاہور(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید ترین میک بک اورمیک بک پرو ماڈلز کے لئے 4Kاور 5Kڈسپلے ماڈلز کی کامیابی کے ساتھ نمائش کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ایل جی کی جانب سے میک بک پرو کی 27 انچ اسکرین پر5Kڈسپلے جبکہ 21.5 انچ اسکرین پر 4Kڈسپلے رکھا گیا ہے جو گھر اور دفتر میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ریزولوشن اور پھیلے ہوئے کام کے لئے بہترین ہے۔ ایل جی کی جانب سے میک بک پرو کو تھنڈر بولڈ 3 کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو میک او ایس 10.12 سے چلتا ہے۔ اس کے حیران کن 27 انچ کے الٹرا فائن ڈسپلے کی بدولت ویڈیو اور فوٹوگرافی سے منسلک پروفیشنل حضرات بہت سے تخلیقی کام کرسکتے ہیں۔ اس کی انتہائی زیادہ ریزولوشن 5120 2880x اور 218 پکسلز فی انچ (پی پی آئی)، کلر ری پروڈکشن کی استعداد کے باعث یہ 99 فیصد P3کلر اسپیس کا احاطہ کرتا ہے۔ کسی بھی زاویئے سے اسے دیکھنے کے لئے یہ رنگوں کی دوسری جگہ منتقلی اور رنگوں کی کمی کو کم سے کم کرتا ہے جس کی بدولت کسی بھی زاویئے سے اصلی مواد کو با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ تھنڈربولٹ 3 کے ساتھ ایل جی کا الٹرافائن 5Kڈسپلے 5Kویڈیو کی وصولی و منتقلی اور آڈیو و ڈیٹا کی استعداد کا حامل ہے۔ یہ سب کام تھنڈر بولٹ 3 کی ایک ہی کیبل سے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں۔ الٹرافائن 5Kڈسپلے کی خصوصیات میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس کے لئے اضافی کنکٹویٹی اور اس سے مطابقت رکھنے والی بہترین ایسوسریز شامل ہیں۔

روانی سے کام کرنے والے میک او ایس کے امتزاج سے روشنی اور آواز بلٹ ان کنٹرول ہوتی ہے اور اس کے لئے ڈسپلے پر عملی بٹن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مزید :

کامرس -