ماحولیاتی آلودگی سب سے بڑا چیلنج ہے ، ڈاکٹر ناصر جمال

ماحولیاتی آلودگی سب سے بڑا چیلنج ہے ، ڈاکٹر ناصر جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) معروف کاروباری اورسماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورہ کیا اور صدر زاہد لطیف خان ، سینئر نائب صدر محمد ناصر مرزا اور نائب صدر خالد فاروق قاضی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر نے صدر چیمبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں خاص طور پر شہروں میں آلودگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو خوبصور ت بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم چلائی جائے گی اور دوسری صحت مندانہ سرگرمیوں، واک، کھیلوں کے مقابلے وغیرہ منعقد کیے جائیں گے ۔
صدر زاہد لطیف خان نے ڈاکٹر جمال ناصر کو چیمبر کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانا تاجر برادری کی اولین ترجیح ہے آلودگی سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ خاص طور پر پنجاب ہارٹیکلچر کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے گی اس موقع پر سابق صدور علی رضا ، میاں ہمایوں پرویز، اور دیگر بھی موجود تھے

مزید :

کامرس -