باکسر عامر خان کے لندن میں نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے

باکسر عامر خان کے لندن میں نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیٹ نیوز)برطانوی نڑاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہے۔
عامر خان اور ان کی نامعلوم دوست کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ نامعلوم خاتون نے ہاتھ میں لال گلاب کا پھول بھی اٹھا رکھا تھا۔