دنیا کے سب سے بڑے طیارے فلائنگ بوم کا تجربہ آئندہ سال ہوگا

دنیا کے سب سے بڑے طیارے فلائنگ بوم کا تجربہ آئندہ سال ہوگا
دنیا کے سب سے بڑے طیارے فلائنگ بوم کا تجربہ آئندہ سال ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(صباح نیوز)برطانیہ کی معروف سیاحت اور سفر کا انتظام کرنے والی فرم نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے طیارے فلائنگ بوم کا تجربہ آئندہ سال شروع کرے گی۔

بھارتی مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں مستقل رہائش مل گئی
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہنری کوکسن ایڈونچرز کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے طیارے فلائنگ بوم سے ہوائی سفر اتنا شاندار بن جائے گاکہ دنیا اسی کی تقلید میں لگ جائے گی اور آئندہ برسوں میں سب سے مقبول سفر اسی کے ذریعے کیا جاسکے گا۔تجربے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور تجربہ جیسے ہی ہوگا وہ خواہشمند افراد کو دنیا کے پسندیدہ ترین علاقوں کی سیر و سیاحت پر لیجائے گا۔کمپنی کا دعوی ہے کہ اس طیارے کے ذریعے مسافر جب اور جہاں چاہیں گے جاسکیں گے۔ قطب شمالی، بولیویا کے شوریدہ میدان اور نمیبیا کے صحراتک اسکی رسائی ہوگی۔ یہ طیارہ 1930کے عشرے کے جرمنی میں استعمال ہونے والے مشہور طیارے زیپلن کی یاد تازہ کردے گا۔ اس کی اندرونی زیبائش پر خاصا کام کیا جارہا ہے۔ طیارہ ایئر بسA380سے بھی بڑا ہے،اس کے اندر ایسی ہوا موجود رہے گی جو عام ہواوں سے بھی زیادہ خفیف ہوگی تاکہ اس کے ذریعے سفر کرنے والے سانس لینے میں دشواری محسوس نہ کرسکیں جبکہ بقیہ 40فیصد ہوا ایرو ڈائنامک سسٹم سے پیدا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ طیارے کے اندر اتنی گنجائش بھی ہوگی کہ وہ زمین پر اترتے وقت کسی جھٹکے سے دوچار نہ ہو اور مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔اب تک کے اند ازے کے مطابق یہ طیارہ 10ٹن سامان لے کر 20ہزارفٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔اس جہاز کی آزمائشی پرواز کی ذمہ داری ایئر لینڈر کے چیف ٹیسٹ پائلٹ ڈیو ورنز کے سپرد کردی گئی ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والے کو 60 ہزار پونڈ کا انعام بھی مل چکا ہے۔