بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، سمیرا خان

بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، سمیرا خان
 بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، سمیرا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ سمیرا خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، ماڈلنگ کے ساتھ فلم میں کام کا تجربہ بھی شاندار رہا، مزید فلم سائن کی ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کروں گی۔ ان کاکہنا ہے کہ اس وقت مختلف برانڈز کے شوٹس میں مصروف تھی جبکہ بین اقوامی بیوٹی برانڈز کے لئے بھی بطور ماڈل کام کررہی تھی۔سمیرا خان کہنا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں اپنی ایک منفرد شناخت بنانے کے لئے کوشاں ہوں امید ہے کہ جلد اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ میری ترجیحات صرف معیاری کام ہے۔
اسی وجہ سے کم کام کرتی ہوں۔ غیر معیاری کام کرکے اپنا کیرئیر برباد نہیں کرنا چاہتی۔ کئی کمرشلز اور ڈراموں کا بہت عمدہ رسپانس ملاہے امید ہے کہ مستبقل میں بھی اسی طرح معیاری کام کرتی نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -