بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع

بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع
 بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)شہید جمہوریت بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیاہے ،اس حوالے سے بے نظیربھٹوکی بھانجی صنم بھٹوکی بیٹی جوشکل وصورت سے بے نظیربھٹوسے مشابہت رکھتی ہیں کومرکزی کردارکیلئے لینے کافیصلہ کیاگیاہے تاہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اوربے نظیربھٹوکی بھانجی آزادے سے ابھی تک اس ضمن میں پروڈکشن ہاؤس کی بات نہیں ہوئی ،تاہم وہ کہانی پرابتدائی کام مکمل کرنے کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اورصنم بھٹوکی بیٹی آزادہ سے بات کریں گے۔فلم کے ذریعے بے نظیربھٹوکی زندگی کے ان پہلوؤں پربھی روشنی ڈالی جائے جوبہت مثبت اورجاندارہیں ،تاہم فلم بنانے کا حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور آزارہ کی رضامندی پر منحصر ہے۔

مزید :

کلچر -