ہمارے دورکی رونقیں بحال ہونا مشکل نظر آتا ہے: بابرہ شریف

ہمارے دورکی رونقیں بحال ہونا مشکل نظر آتا ہے: بابرہ شریف
 ہمارے دورکی رونقیں بحال ہونا مشکل نظر آتا ہے: بابرہ شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ماضی کی سپر سٹار اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی جو رونقیں ہمارے دور میں ہوا کرتی تھیں اسکا دوبارہ بحال ہونا مشکل نظر آتا ہے ، 80سے 90کی دہائی کے دوران فلمی سٹوڈیو اس طرح آباد ہوا کرتے تھے کہ رات کے وقت میں دن کا گمان گزرتا تھا اور ایک ہی وقت میں چار چار فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے شک ہماری چند فلموں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے سنہری دور میں دوبارہ داخل ہو گئے ہیں۔ ہمیں اپنے فلمی عروج کے پرانے دور میں پاؤں رکھنے کے لئے مسلسل دس سال جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ بابرہ شریف نے کہا کہ کسی چیز میں بیگاڑ سیکنڈوں میں پیدا ہو جاتا ہے مگر اس کو درست کرنے کے لئے ایک لمبا وقت درکار ہوتا ہے اور یہی صورتحال ہماری فلم انڈسٹری کے ساتھ ہے۔

مزید :

کلچر -