ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تبلیغی اجتماع کے دوران خصوسی انتظامات ، صفائی مہم شروع

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تبلیغی اجتماع کے دوران خصوسی انتظامات ، صفائی مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کا رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے دوران خصوصی صفائی آپریشن ، 90سے زائد سینٹری ورکرز 3شفٹوں میں حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ 2خصوصی میکینیکل سویپرز،2آرم رول ٹرکس، 2 واٹر بائز ،2لوڈر ڈمپرزاورایک جی ایس تھری مشینری اس صفائی آپریشن کا حصہ ہیں۔صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے 10سے زائد کوڑے دان نصب کئے گئے ہیں ۔اِس موقع پر تبلیغی اجتماع پر آنے والے لوگوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔اس خصوصی صفائی آپریشن کی قیادت سینئر مینجر آپریشن مرتضیٰ چوہدری کر رہے ہیں ان کے علاوہ مینجر آپریشن علیٰ باجوہ، اسسٹنٹ مینجر آپریشن عاطف اور دیگر افسران صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔سینئر مینجر آپریشن مرتضیٰ چوہدری کا کہنا تھا کہ اجتماع میں پورے پاکستان اور دنیا سے لاکھوں کی تعدادمیں لوگ آتے ہیں اور جہاں اجتماع کی انتظامیہ نے آنے والوں کے رہن سہن اور کھانے پینے کے انتظامات کئے ہیں وہیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی صفائی ستھرائی کے اولین انتظامات کر رہی ہے تاکہ ایک صاف ستھر ا ماحول میسر ہو سکے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنہ نا کرنا پڑے۔اس موقع پر مرتضیٰ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ کوڑے دان کا استعمال کریں۔
ویسٹ کمپنی