نواز شریف سے سیاست کرنے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا : پرویز ملک

نواز شریف سے سیاست کرنے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا : پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جب تک عوام کو ووٹ کی عزت بحال نہیں ہو گی اسوقت تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، چور ہی عدالتوں سے بھاگتے بھی ہیں اور اداروں کو گالیاں بھی دیتے ہیں،جس وزیراعظم نے عوام کو خوشحالی دی ہو ایسے وزیر اعظم کو ملک اور احتساب سے بھاگنے کی ضرورت نہیں، پاکستان کے لوگ ہی فیصلہ کرینگے کون پاکستان کا لیڈر ہو گا، ،دوسروں پر الزام لگانے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ آگے بڑھتی ہوئی پاکستان کی ترقی ہے جو عمران خان کو برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،رانا احسن شرافت،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں اور فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے۔