ساہیوال میں ایک کو دوسرے سکول میں ضم کرنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال میں ہائی سکول کئی کلو میٹر دور سکول میں ضم کرنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔سکول کسی دوسرے سکول میں ضم کرنے سے طلبہ کو کئی کلو میٹر کا سفر کرنا پڑھ رہا ہے جس ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سکول بند کرنے کے وقت 150کے قریب بجے زیر تعلیم تھے۔
جس کی وجہ سے روزانہ غریب بچوں کی کلو میٹر کا سفر پیدل تح کرنا پڑھ رہا ہے اور اکثر بچے سکول دور ہونے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ چکے ہیں ۔الہذا استدعا ہے کہاس کا نوٹس لیا جائے اور فریڈ ٹاؤن سکول کو دوبارہ اسی جگہ بحال کیا جائے۔تاکہ ان غریب بچوں کا تعلیمی مستقبل تباہ نہ ہو سکے۔