یوسی پی میں اینکرنگ کورس کے طلبا کے پروجیکٹس کی سکریننگ
لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام نیوزکاسٹنگ اینڈ پروگرام ہوسٹنگ کورس کے طلبا کے پروجیکٹس کی سکریننگ کا انعقاد کیا گیا۔سکول آف میڈیا میں ہونے والی تقریب میں یوسی پی کے ڈین پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ ،سینئر صحافی ارسلان رفیق بھٹی، تجزیہ کار ذوالفقار راحت، اینکرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سینئر پروڈیوسر ہما صدف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے طلبا کے ،مختلف پروجیکٹس دیکھے اور انکی کارکردگی کو سراہا ۔ڈین سکول آف میڈیا ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے طلبا کوکورس کے پہلے بیچ کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر مہمانوں کو میڈیا اسکول کے ٹی وی اسٹوڈیو،ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کروایا گیا