حکومت ناصر عباس شیرازی کو فوری بازیاب کرائے،اکرم رضوی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم رضوی نے متحدہ طلباء محاذ کے سابق صدر ناصر عباس شیرازی کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کامطالبہ کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ قومی رہنماؤں کے ساتھ حکومتی شرمناک فعل کی مذمت کرتے ہیں ۔ ناصر شیرازی کا اغواہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔