وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے اختیارات ہاتھ لینے پر عابد شیر علی سیخ پا

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے اختیارات ہاتھ لینے پر عابد شیر علی سیخ پا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی جانب سے پاور ڈویژن کے تمام اختیارات لینے اور محض ڈیموں تک محدود کئے جانے پر وزیر آبی وسائل اور وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی پریشان ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے وفاقی وزیر اویس لغاری کو وزارت توانائی کے تمام اختیارات سونپنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا اور وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر کا قلمدان نہ دئیے جانے پر وزیر مملکت لندن چلے گئے۔ وزیر مملکت کے قریبی ذرائع کے مطابق عابدشیر علی نے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی ہے۔ وزیر توانائی نے تقرر تبادلوں سمیت پاور ڈویڑن کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد پاور ڈویژن کے ماتحت تمام محکموں اور اداروں کی مانیٹرنگ کرنے سمیت اووربلنگ پر نئی قانون سازی کو اویس لغاری کا کریڈٹ قرار دیا جارہا ہے۔ وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ کو ڈیموں کے امور تک محدود کردیا گیا ہے اور پاور ڈویژن کے کسی بھی ادارے اور شعبہ سے وزارت آبی وسائل کا تعلق نہیں ہے اور اب تمام اختیارات وزیر توانائی (پاور ڈویژن) کے پاس ہونے سے وہ بااختیار وزیر ہیں ۔وزیر مملکت کے پاس وہ اختیارات نہیں ہیں جو خواجہ محمد آصف کے وزیر پانی وبجلی ہونے کے وقت تھے۔ بتایا گیا ہے کہ عابد شیر علی کے تقررو تبادلوں سمیت پاور ڈویژن کے تمام اختیارات چھن جانے پر ملتان میں ان کے دست راست ہونے کے دعویدار سیاسی کارکن 2 بھائیوں کی میپکو کے معاملات میں مداخلت بھی کم ہو گئی ہے ۔اس سے قبل میپکو میں عابد شیر علی کے نام کے باعث میپکو افسران سیاسی کارکن ان دونوں بھائیوں کے ’’احکامات‘‘ ماننے پر مجبور تھے ۔ یہی 2بھائی جس افسر کوجی چاہتے تھے سزا‘ تبادلہ ‘ معطلی اور بحالی کرا دیتے تھے ۔ میپکو کے اعلی ٰ افسران بھی ان 2بھائیوں کے ’’ڈیرے‘‘ پر حاضری دیتے نظر آتے تھے۔اب میپکو افسران نے بھی ان دونوں بھائیوں سے آنکھیں پھیر لی ہیں ۔