14 ڈی ایس پی سطح کے افسران تبدیل
ملتان (وقائع نگار)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے مزید 14 ڈی ایس پی سطح کے افسران کے تبادلے کردیئے۔(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
گزشتہ روز ملتان سے کہروڑپکا تبدیل ہونیوالے ڈی ایس پی حسن رضا کا تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی ایس پی کینٹ ملتان اور وہاں تعینات ڈی ایس پی محمد اشفاق کو کہروڑپکا میں ڈی ایس پی سرکل لگایا گیا ہے۔ایس ڈی پی او سول لائنز فیصل آباد محمد پرویز کو ڈی ایس پی دریا خان ضلع بھکر، ایس ڈی پی او دریا خان تنویر امجد کو ڈی ایس پی صدر بھکر، ایس ڈی پی او روجھان ضلع راجن پور آصف رشید کو ایس ڈی پی او لیاقت پور، ایس ڈی پی او لیاقت پور شاہد نیاز کو علی پور ضلع مظفرگڑھ، ایس ڈی پی او علی پور منور احمد کو روجھان، ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی راولپنڈی محمد سکندر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی 2، ایس ڈی پی او بھلوال ضلع سرگودھا محمد عثمان کو صدر سرگودھا، انسپکٹر بٹالین 6 فاروق آباد سعید احمد کو ایس ڈی پی او کبیروالہ جبکہ یہاں تعینات ڈی ایس پی سلیم وڑائچ کو ایس ڈی پی او بھلوال، ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ حسن افتخار کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کے سپرد ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولپور غلام دستگیر کی خدمات ڈی آئی جی تریفک پنجاب لاہور کے سپرد اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 4 راولپنڈی مسعود اظہر کو ڈی ایس پی 8 ایس پی یو لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔
تبدیل