وسیب کی محرومیاں، آواز بلند کرتا رہوں گا: جمشید دستی

وسیب کی محرومیاں، آواز بلند کرتا رہوں گا: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر جہانیاں، چوک مکول(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) سرائیکی وسیب کی محرومیوں کی آواز بلند (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کرتا رہا ہوں گا وسیب سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے آج تک تخت اسلام آباد اور تخت لاہور کے بادشاہوں کے آگے اس علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے آواز بلند نہیں کئی جس کی وجہ سے آج ہمارا خطہ بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہے آج تخت لاہو ر کو مظفر گڑھ تا علی پور روڈ دورویہ کرنے کے فنڈز جاری کرنے پر مجبور کردیا ہے اس روڈ کا دورویہ ہونے کا کریڈٹ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے چیرمین جمشید احمد دستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شو باز شریف نے مظفر گڑھ جلسہ میں کہا تھا کہ اس بجٹ میں مظفر گڑھ تا علی پور روڈ دورویہ کرنے کے فنڈز نہیں ہیں 2018 میں دوبارہ منتخب ہونے پر اس منصوبہ پر کام شروع کریں گئے اس خطہ کے منتخب ارکان اسمبلی نے تو خوش آمد کی حد کردی تھی کہ اس خطہ میں ہر سہولت موجود ہے جبکہ صوبائی وزیر نے وزیر اعلی پنجاب کے سامنے گفتگو کرنے کو گستاخی قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ قاتل روڈ مظفر گڑھ تا علی پور کو دورویہ کرنے کے لیے عوامی راج پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور کمپین چلائی گئی روہیلانوالی میں تاریخی احتجاجی دھرنے بھی دیا گیا اور قومی اسمبلی کے فلور پر بھی اس مسلہ کو اٹھایا اور ساتھ ہی سینئر ایڈووکیٹ محمد عامر خان بھٹہ ایڈووکیٹ کے ذریعہ قانونی جدوجہد کے لیے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں رٹپٹشن بھی دائر کئی گء مسلسل ایک سال کی قانونی جدوجہد کے نتیجہ میں 31 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں کیس کی سماعت پر محکمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے اگلی پیشی پر اس منصوبہ کے فنڈز جاری ہونا کا لیٹر جمع کرادیا جائے گا جس پر ہمارے کونسل محمد عامر خان بھٹہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استفسار کیا کہ محکمہ ہر پیشی پر ایسی ہی یقین دہانی کراتا ہے پیشی لے جاتا ہے جس پر عدالت نے محکمہ کو 16 نومبر کو محکمہ کو فنڈز جاری کرنے کا لیٹر جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔
جمشید دستی