لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے ڈکیت و چورگینگ کے 8 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے گزشتہ روز لوئرمال میں ہونی والی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ تھانہ راوی روڈکے علاقہ دیمو ڈکیت گینگ کے 2ملزمان ندیم اور قاسم کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 1عدد پسٹل 30بور،1عدد ٹیوٹا کار، 1عدد موبائل فون کل مالیتی 739000/- روپے برآمد کر لی ۔ دیمو ڈکیت گینگ نے چند دنوں قبل واردات کے دوران علی جان نامی شخص کو قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے۔اسی طرح تھانہ نولکھا کہ انچارج محمد قاسم TSIنے یاسر عرف یاسری اور جبار عرف جباری ڈکیت و چور گینگ کے 6ملزمان یاسر،وحید اعظم ،مہربٹ،محمد جبار ،وحید خان،محمد وقاص کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ4عدد پسٹل،نقدی 10لاکھ،2عدد لیپ ٹاپ،10 عدد موبائل فونزاور کل مالیتی تقریبا12لاکھ روپے برآمد کر لی۔یہ گینگ 4عورتوں اور مردوں پر مشتمل ہے جو گھروں میں پیسے و زیور ڈبل کرنے اور دم درود کے بہانے سے داخل ہو تے سادہ لوح لوگوں کو لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔