غیر ملکی کپڑے کاسمگلر جسمانی ریمانڈ پرکسٹم حکام کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)کسٹم اینڈ انسداد سمگلنگ عدالت نے20 لاکھ روپے کے غیر ملکی لیڈیز کپڑے کے سمگلر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم حکام کے حوالے کر تے ہوئے ملزم جمعہ خان کو 7نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔کسٹم حکام نے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، کسٹم حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم جمعہ خان کے قبضے سے 36 سو کلوگرام غیر ملکی لیڈیز کپڑا شفون برآمد ہوا۔جس کی مالیت 20 لاکھ روپے بنتی ہے،ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ریڈ کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ۔