ملزم کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔فاضل جج نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ ملزم کو 11نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم امیر خان کو پیش نہیں کیا جا رہا ہے ملزم کو پیش نہ کرنے سے مقدمہ زیر التوا کا شکار ہے،عدالت کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ جیل نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔