کروڑوں کی کرپشن میں ملوث 4ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے واہگہ ٹاؤن میں کروڑوں روپے کے کرپشن میں ملوث چار ملزمان کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔عدالت نے ملزمان کو 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔نیب حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سلیم، محمود،ٗ علی وغیرہ میونسپل کارپویشن واہگہ ٹاؤن کے ملازمین تھے۔جنہوں نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کرائی گئی رقم میں خورد برد کی۔
،ابتدائی تحقیقات کی مطابق ایک روز میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کے 46 واؤچرز جمع کروائے گئے، جب چیک کیا گیا توان میں سے 25واؤچر جعلی نکلے ۔