قصور،ڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار
قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی کو دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی،موبائل فون، پرس اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق محبو ب احمد اپنی موٹرسائیکل نمبریLEL-4746پر جا رہا تھا کہ جب وہ پولیس تھانہ رائے مغل کے علاقہ لاہوری ٹیوب ویل کے قریب پہنچا تو ناکہ زن ڈاکوؤ نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔
اسی طرح تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ گلشن سبحان کالونی کی رہائشی عورت شمائلہ جاوید گھر کا سودا سلف خرید کر واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر پرس چھین لیا پرس میں ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون تھا۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔
فرار