کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ ہے جلد قابو پالینگے : وزیر اعظم
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کرنٹ اکاونٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پالیں گے، لندن میں بلو چستان سے متعلق چندافرادغلط فہمیاں پھیلا نا چاہتے ہیں،پاکستان مخالف اشتہار بازی کی کوئی حیثیت نہیں ۔گزشتہ روزلندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا عدالتیں اپنے ر ویے سے ثابت کریں گی انصاف ہورہاہے یا نہیں ، انصاف عدالتوں میں ہوتا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا فوجی عدالتوں میں کیسزبھیجنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،جلدعمل ہوگا۔ سموگ عالمی فضائی آلودگی کی وجہ سے ہے جس پرجلد قابو پا لیں گے۔ پاکستان کے بارے میں لوگوں کی رائے بڑی مثبت ہے ،پاکستان کے عوام پا کستا ن پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر اعظم دو روزہ دورے پر لندن پہنچے ہیں ،ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس نے ا ن کا استقبال کیا،جبکہ اپنے اس دورے میں وہ لندن کے سکول آف اکنامکس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم