امریکہ سے باہمی مفاد پر مبنی اچھے تعلقات چاہتے ہیں : خواجہ آصف
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پرمبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے۔نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات بھی مقررہ وقت پرہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے لہٰذا پاکستان کشمیریوں کے حق خود ا رادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہاکہ مسلم لیگ کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔
خواجہ آصف