سراج الحق کی ضابطہ فوجداری میں ترامیم منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینیٹر سراج الحق کی طرف سے تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 292، 293 اور 294 اور ضابطہ فوجداری کے جدول دوم میں پیش کردہ ترامیم منظور کرلی ہیں۔ یہ ترامیم فحاشی پر مبنی مواد کی خرید و فروخت، تیاری، درآمد برآمد اور تقسیم وغیرہ سے متعلق سزاؤں میں اضافے سے متعلق ہیں۔ اس سے قبل مذکورہ دفعات کے تحت سزاؤں کا اطلاق 20 سال تک کی عمر کے افراد پر ہوتا تھا،لیکن اب یہ سزائیں تمام عمر کے افراد پر لاگو ہونگی۔ ان ترمیمات کے ذریعے اگر کوئی شخص کسی بھی عمر کے فرد کو فحش مواد فروخت کرتا ہے یا بھیجتا ہے یا معاونت کرتا ہے اور جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اُس کے لیے بالترتیب مذکورہ بالا تینوں دفعات میں تین سال قید، دو لاکھ جرمانہ؛ دو سال قید، ایک لاکھ جرمانہ؛ ایک سال قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
ْ ْٓٗقائمہ کمیٹی