جمہوری نظام کی بقا ء کیلئے پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سمت درست کریں:سعد رفیق
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے قانون سازی،حلقہ بندیوں میں تاخیر انتخابات کے التواء کا بہانہ نہ بن جائے،جمہوری نظام کی بقاء کیلئے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپنی سمت درست کریں۔ جمعہ کے روز سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا مردم شماری کے بعد مطلوبہ آئینی ترمیم پر پی پی پی، پی ٹی آئی کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، جمہوری نظام کی بقاء کیلئے دونوں سیاسی جماعتیں اپنی سمت درست کریں، کہیں قانون سازی،حلقہ بندیوں میں تاخیر انتخابات کے التواکا بہانہ نہ بن جائے۔
سعد رفیق