ڈپلومہ ہولڈر نرسوں کو سرٹیفکیٹ‘ وظیفہ ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی نرسنگ سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسکول آف نرسنگ میو ہسپتال سے چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ حاصل کرنے والی نرسوں کو سرٹیفیکیٹ اور وظیفہ ادا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی نرسنگ سے 7 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سونیا اشرف اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔