رہائشی علاقوں میں پولٹری فارمز پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں میں پولٹری فارم پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے رضوان بیگ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رہائشی علاقوں میں پولٹری فارمز کے قیام سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں مقیم شہریوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت غیر قانونی پولٹری فارم پر پابندی عائد کر ے، اور شہری علاقوں میں پولٹری فارم قائم کرنے پر پابندی عائد کرے۔