ایس پی رینک کی 18 نشستیں ٹریفک وارڈنز کیلئے مختص کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک سارجنٹ برانچ کے ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو ایس پی رینک کی 18 نشستیں ٹریفک وارڈنز کے لئے مختص کرنے کا حکم دے دیاہے، عدالت نے ایس پی رینک کی نشتسوں کے لیے 18 سیٹوں پر حکم امتناعی بھی جاری کر دیاہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈی ایس پی ٹریفک ملک داؤد کی درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران لیگل ایڈوائزر وزیراعلی پنجاب ملک احمد خان اورسابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔