اہل سول جج ہی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر سکیں گے:جسٹس علی اکبر قریشی

اہل سول جج ہی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر سکیں گے:جسٹس علی اکبر قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے قراردیا ہے کہ بہترین اہلیت پر پورے اترنے والے سول جج ہی بھرتی ہونے کے بعدشہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکیں گے،سلیبس کی تبدیلی سے متعلق چند امیدواروں کے کہنے پر معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سول ججوں کے 15نومبر کو ہونے والے امتحانات کے لئے 6ہزارً 530امیدوار وکلاء امتحان دینے کے اہل قرار پائے ہیں، سول ججوں کے چناؤ کے لئے بہترین معیارکا سلیبس تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اہل ترین امیدوار سول جج کے عہدے پر تعینات کئے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ سلیبس میں بہترین معیار قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے سائلین کو فراہمی انصاف کے لئے بہترین جج مہیا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ چند امیدواروں کے کہنے پر امتحان کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو مقابلے سے محروم نہیں کیا جاسکتا نہ ہی معیار پر سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -