حکومت پنجاب کی سموگ پالیسی کا مسودہ عدالت طلب کرنے کیلئے درخواست دائر

حکومت پنجاب کی سموگ پالیسی کا مسودہ عدالت طلب کرنے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)حکومت پنجاب کی طرف سے تیار کی گئی سموگ پالیسی کا مسودہ عدالت کے روبرو طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موسم سرما کے آغاز پر ہی سموگ نے پورے صوبے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ،حکومت پنجاب نے عدالت کے روبرو دائر درخواست میں جواب دیاہوا ہے کہ محکمہ ماحولیات نے سموگ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی ہے اور وزیراعلی کی منظوری کے بعد نافذ کردی جائے گی لیکن پنجاب حکومت نے تاحال سموگ پالیسی نافذ نہیں کی۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو سموگ پالیسی کا مسودہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -