محکمہ تعلیم کو خاتون ایجوکیٹر کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ایجوکیٹر کو تنخواہیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر محکمہ تعلیم کو درخواست گزار کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیاہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایجوکیٹر نورین اختر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقفسننے کے بعد عدالت نے محکمہ تعلیم کو درخواست گزار کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے 18 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔