فیس بک : 21 کروڑ جعلی اکاؤنٹس،تین ماہ کا منافع10ارب ڈالر تک جا پہنچا
کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک انتظامیہ نے 2017 کی تیسری سہہ ماہی میں ہونے والی آمدنی کی تفصیلات اور دیگر اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب 7کروڑ ہوچکی ہے۔ انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ تقریباً 21 کروڑ جعلی فیس بک اکاؤنٹس موجود ہیں۔20 کروڑ 70 لاکھ اکاؤنٹ ایسے ہیں جن کے مالکان نے فیس بک پر ہی مزید اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔فیس بک کے مطابق ستمبر میں ختم ہونے والی سہہ ماہی میں فیس بک کا کل منافع 10 ارب 30کروڑ ڈالر رہا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سہہ ماہی میں فیس بک کی آمدنی 10 ارب ڈالر سے تجا وز کر گئی۔
فیس بک