ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ کی تصاویر وائرل
ممبئی ( آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکرکاشمار بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے تاہم آج کل سچن کے بجائے ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکرکے چرچے سوشل میڈیا پرجاری ہیں۔سچن ٹنڈولکرکی ننھی پری سارہ ٹنڈولکرکی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا، تصاویر میں سارہ خوبرو دوشیزہ کا روپ دھارے نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔سارہ کو بھی اپنے والد کی طرح کرکٹ سے لگاؤ ہے، بچپن میں پھولے پھولے گالوں والی سارہ اپنے والدکے میچ کے دوران ہمیشہ اسٹیڈیم میں موجود ہوتی تھیں اور خوب ذوق وشوق سے میچ دیکھا کرتی تھیں۔تاہم سارہ اب 20 سال کی ہوچکی ہیں اورنئی تصاویر میں بہت حسین اوراسٹائلش نظر آرہی ہیں۔